199

360 ڈگری زاویے پر گھومنے والا کیمرا

کرونا وبا کے دوران دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے نئی نئی ایپس اور پروڈکٹس متعارف کروائی گئیں، اب حال ہی میں ایک انوکھا کیمرا بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وبا کے بعد دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز اور تعلیم میں اضافے کے پیش نظر میٹنگ اول پرو نامی ایک کیمرا متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ الو کی شکل کا ایک ایسا کیمرہ ہے جو آن لائن میٹنگ کو 360 درجے پر حقیقی انداز میں دکھاتا ہے، اس کے علاوہ اگر ایک دفتر میں ہی چار لوگ بیٹھے ہیں تو ان سب کی گفتگو اور ویڈیو ایسے ظاہر کرتا ہے کہ ان پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

اس کیمرے کو میز پر رکھا جاسکتا ہے، ٹرائی پوڈ سے سہارا دا جاسکتا ہے اور چھت سے بھی لٹکایا جاسکتا ہے، ایک الو از خود گھومتے ہوئے ہر بولنے والے کی ویڈیو آن لائن نشر کرتا رہتا ہے۔

اس کے خاص کیمرے کسی بھی مقام کو گہرائی میں ظاہر کر کے اسے تھری ڈی اور گہرائی میں دکھاتے ہیں۔

اس میں ایک دو نہیں بلکہ 8 مائیکرو فون نصب ہیں جو 18 فٹ دوری سے بھی گفتگو سن سکتے ہیں، علاوہ ازیں اس کے اندر ایک اسپیکر بھی نصب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے آن لائن میٹنگ کے تمام سافٹ ویئرز یعنی زوم، گوگل ہینگ، ایئر میٹ اور دیگر مشہور پلیٹ فارم پر یکساں انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یو ایس بی سلاٹ سے جڑنے کے بعد یہ از خود اس کی طرح گھوم جاتا ہے جہاں سے آواز آرہی ہوتی ہے، اور اس کی شاندار ویڈیو آن لائن پلیٹ فارم پر نشر کردیتا ہے۔ اس صلاحیت کے لیے میٹول اول کمپنی نے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا ہے۔

یہ دلچسپ کیمرہ کئی سائزز اور ماڈلز میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں