141

گوگل پلے اور ایپل اسٹور سے اہم ایپلی کیشن غائب

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے پلے اورایپل ایپ اسٹوراپنی ایک پرانی اورکسی زمانے میں مقبول میسیجنگ ایپ ہینگ آؤٹ کو ہٹا دیا ہے۔

گیجٹس 360 کے مطابق 2013 میں متعارف کرائی گئی اس میسیجنگ ایپ ’ گوگل ہینگ آؤٹ‘ کو گوگل ورک پلیس کے استعمال کنندگان کے لیے ڈیفالٹ میسیجنگ ایپ گوگل چیٹ سے تبدیل کیا جارہا ہے۔

اس ایپ کی لانچنگ کے وقت گوگل کوامید تھی کہ شاید اس کی ہرپراڈکٹ کی طرح یہ پراڈکٹ بھی چل سکے گی، لیکن واٹس ایپ، وائبراوربعدازاں ٹیلی گرام کی مقبولیت نے اسے بالکل ہی ناکام بنا دیا تھا۔
گوگل نے نئی چیٹ سروس کو حتمی مرحلے میں داخل کرتے ہوئے ہینگ آؤٹ ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

گوگل کروم کا پاکستانیوں کے لیے زبردست فیچر متعارف

ایسے اینڈروئیڈ صارفین جوکہ ماضی میں اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں وہ اسے اپنی انسٹال کی گئی ایپلی کیشنز میں دیکھ سکیں گے، لیکن اب یہ نئے اور پرانے صارفین کے لیے سرچزمیں دکھائی نہیں دے گی۔

رپورٹ کے مطابق پلے اسٹورپرہینگ آؤٹ ایپ ان صارفین کوابھی بھی نظر آرہی ہے جو پہلے اسے استعمال کرچکے ہیں تاہم نئے صارفین کو ایپ کی جگہ ایک Error دکھائی دے گا۔

گوگل کی جانب سے نومبر 2018 میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ہینگ آؤٹ کو گوگل چیٹ سے تبدیل کردے گی۔ اکتوبر 2020 میں گوگل نے اس تبدیلی پر کام کا آغاز کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں