185

بیوی کے سگریٹ پینے پر شوہر نے طلاق دے دی

ریاض: سعودی عرب میں شوہر نے شادی سے قبل بیوی کی سگریٹ نوشی کا سن کر طلاق دے دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے گزشتہ ہفتے اپنے وکیل کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ سگریٹ نوشی کرسکتی ہے۔

شوہر نے کہا کہ چونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ میری بیوی دوبارہ سگریٹ نوشی شروع نہیں کرے گی جبکہ اس کی یہ عادت میری سماجی حیثیت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ بیوی نے اپنے شوہر کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے قبل سگریٹ نوشی کرتی تھی لیکن شادی کے بعد یہ عادت چھوڑ دی تھی۔

شوہر کا مؤقف ہے کہ اسے سگریٹ پینے والی خواتین پسند نہیں ہیں لہٰذا اس نے بیوی کو طلاق دینے کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔

تاہم عدالت نے شوہر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کو ہدایت کی کہ وہ جہیز واپس کرے جو اسے شادی کے وقت اپنے شوہر سے ملا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق مملکت میں ہر گھنٹے میں طلاق کے سات واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں