182

مریم کے بیان’’عمران تم گیدڑ کی کھال پہن کر نواز نہیں بن سکتے‘‘ پر دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز لاہور میں خطاب کے دوران

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صارف نے لکھا کہ مریم صفدر کہتی ہے گیدڑ کی کھال پہننے سے کوئی نوازشریف نہیں بن جاتا،جس پر وفاقی وزراسمیت دیگر صارفین نے مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔معاون خصوصی شہباز گل نے لکھا کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں فیمیل ورژن،محترمہ کی کم از کم اس بات سے تو اتفاق کرنا پڑے گا،گیدڑ کی کھال ہی نہیں ، چوری، بددیانتی جھوٹ اور کرپشن اور فراڈ میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہو تو نواز شریف بننے کا سوچے کوئی۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے لکھا کہ اس میں کوئی شک ہی نہیں،کوئی اور گیدڑ کی کھال پہن ہی نہیں سکتا مریم صفدر کے منہ سے نواز شریف کے متعلق سچ نکل آیا۔وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے لکھا کہ کتنی بار آپ لوگوں کو مریم بی بی سمجھا چکی ہیں کہ انکے والد نواز شریف ایک حقیقی گیدڑ ہیں پر آپ لوگ سمجھتے ہی نہیں۔رحمت عزیز نے لکھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا گیدڑ کی کھال پہن کر کوئی نوازشریف نہیں بن سکتا، پیچھے سے سارے پٹواری اور درباری شیررر شیررر، شیررر،یہ تو حال ہے ان کا۔زی باجوہ نے لکھا بے نظیر نے تو بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف گیدڑ ہے اور آج اس کی بیٹی نے بھی تصدیق کر دی۔ایک صارف نے لکھا کہ مریم صفدر کہتی ہے گیدڑ کی کھال پہننے سے کوئی نوازشریف نہیں بن جاتا، مطلب نواز شریف اصلی گیدڑ ہے. یہ بات انہوں نے ٹویٹ بھی کر دی، سٹھیا گئے ہیں یہ لوگ۔میر محمد علی خان گیدڑ کی کھال پہن کر کوئی نواز شریف

نہیں بن سکتا،مریم بی بی نے صحیح کہا گیدڑ فقط اصل ہی اچھا لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں