124

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

جے پور: بھارتی ریاست راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مگ 21 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

طیارے کو فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا مگ 21 ایک تربیتی پرواز پر تھا۔ اسے سپرش رانا نامی پائلٹ اڑا رہا تھا۔


انڈین طیارے نے 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور پھر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہو گیا تھا۔

طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھارتی فضائیہ نے کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں