لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب یونیورسٹی نے اے ڈی بے اے بی ایس سی بی کام 2022 سالانہ کی تاریخ جاری
کردی۔جامعہ پنجاب نے ایل ایل بی کے 3 سالہ اور 5 سالہ پروگرام 2022 کے سالانہ امتحانات کی تاریخ بھی جاری کردی ہے۔ایسو سی ایٹ ڈگری بے اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔ بی کام کے سالانہ امتحانات 25 اگست سے شروع ہوں گے۔ایم اے ایم ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات کا آغاز 25 اگست سے ہوگا۔ تین سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سمیسٹر 2,1 اور 3 کے امتحانات بھی 25 اگست سے شروع ہوں گے جبکہ 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سمیسٹر 4,3,2,1
اور 5 کے سالانہ امتحانات کا آغاذ بھی 25 اگست سے ہوگا۔