129

افغانستان کے آخری یہودی کا ملک چھوڑنے سے انکار

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کے قبضے کے بعد ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑنے کی تگ ودو میں ہیں، ایسے میں وہاں مقیم آخری یہودی نے افغانستان کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق افغانستان میں مقیم آخری یہودی نے کہا ہے کہ میں نے پہلے اسرائیل جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن اب میں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے، میں افغانستان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔

افغانستان کے آخری یہودی زیبلوان سیمنٹو نے کہا کہ اگرچہ اس کی اہلیہ اور صاحبزادی اسرائیل میں مقیم ہیں، میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں لیکن میں اب ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ میرے جانے سے افغانستان میں یہودی عبادت کرنے والا کوئی نہیں بچے گا۔

خیال رہے کہ زیبلوان سیمنٹو افغانستان کا واحد یہودی ہے۔ اس سے قبل اسحاق لیوی نامی یہودی بھی افغانستان میں رہائش پذیر تھا لیکن 2005ء میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اب اسحاق لیوی واحد یہودی ہے جو افغانستان میں اپنے معبد کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اسحاق لیوی اور زیبلوان سیمنٹو کے درمیان تورات کے ایک تاریخی نسخے کو لے کر ہمیشہ اختلاف رہا۔ دونوں اس نسخے کی ملکیت کا دعویٰ کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں