153

امریکی صدر جوبائیڈن کا 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء یقینی بنانے کا فیصلہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) افغان طالبان کی وارننگ کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا کہ افغانستان سے انخلا مقررہ وقت تک مکمل کر لیا جائے گا اور صدر نے پینٹاگون سے معاملے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکا نے طالبان کو آگاہ کیا ہے کہ مقررہ وقت پر انخلا مکمل کرنے کے لیے جنگجو گروپ کا تعاون اہمیت رکھتا ہے۔

قبل ازیں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ ڈیڈ لائن سے قبل تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ افغانستان سے انخلا کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور رواں ماہ کے اختتام تک تمام امریکی افواج کو نکال لیا جائے گا۔ ہم یقینی طور پر رواں ماہ کے اختتام پر نظریں لگائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کو افغانستان سے نکالے گئے افراد کو رکھنے کے لیے اضافی بیسز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں