80

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 مارچ اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے22 اور 24مارچ کواسلام آباد میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی حدود میں 22 اور 24مارچ کوتمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ خیال رہےکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل بھی ہوگی، اس طرح اسلام آباد میں 22 سے 24 مارچ تک تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں