244

رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے حجاب کرنا شروع کردیا

کراچی: سندھ میں اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے حجاب کرنا شروع کردیا۔

فیس بک پر نصرت سحر عباسی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے پردہ کرنے سے متعلق وضاحت کی ہے۔


ویڈیو پیغام میں نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک جس کے دل میں جس وقت ایمان ڈالتا ہے انسان اس کو قبول کرلیتا ہے، اللہ نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں، مجھے بھی ایمان کی ہدایت ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں