160

45 ہزار پنسلوں کو جو ڑ کر دنیا کا سب سے بڑا جھولا تیار

کراچی:پاکستانی نوجوان نے کئی برسوں کی محنت سے 45 ہزار پنسلوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا جھولا تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلال کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا واحد جھولا ہے اور وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے اپلائی کر چکے ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے پنسل آرٹسٹ بلال آصف نے دنیا بھر سے 45ہزار پنسلیں جمع کرکے دنیا کا سب سے بڑا جھولا بنایا ہے اوراسے ’’کرافٹڈسونگ ‘‘کا نام دیا ہے۔

پنسلوں کے علاوہ جھولے میں شیشم کی لکڑی کا استعمال ہواہے ۔عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بنائے گئے اس پینسل جھولے کی تیاری میں 2 سال 6 ماہ کا طویل وقت صرف ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں