232

میں عمران خان کی حکومت نہیں گرانا چاہتا مگر۔۔۔۔جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے سے انکار کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے

سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے مبینہ ملاقات سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا تو مجھے علم نہیں تاہم جہانگیر ترین نے اہم حکومتی شخصیت سے ملنے سے انکار کردیا۔جب جہانگیر ترین کے دیرینہ دوست نے ان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کی حکومت نہیں گرانی۔لیکن مجھ اور میرے بچوں پر پرچہ کرا دینے سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملاقاتیں کرتی رہے گی،وزیراعظم بھی ملاقاتیں کرتے رہے، یہ جمہوری حسن ہے۔لیکن تحریک عدم اعتماد اس دن کامیاب ہو گی جس دن اپوزیشن کو یہ گارنٹی مل گئی کہ جیسے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی تو ویسی سپورٹ ان کو ملے گی۔اب حکومت اور اپوزیشن دونوں گیٹ نمبر 4 کی طرف دیکھ رہے ہیں۔۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم درانی نے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ڈی ایم کی کمیٹی ان سے رابطہ کرے گی۔تاہم اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بھی دونوں رہنماؤں میں ملاقات کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اور آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے کے لیے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن

جماعتوں کی نمائندگی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں