0

ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے

تل ابیب: ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغے، حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل داغے گئے ہیں۔ ہدف دارالحکومت تل ابیب ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔ ایران کے میزائل حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اسرائیلی فوج نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کو کہا ہے۔ دیا جاتا ہےحملے کے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس بلایا جب کہ امریکی صدر نے قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس بھی بلایا۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے حملے کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں