0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کردی گئی

پشاور: ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے کرایوں میں کمی کردی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ جاری کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے کرایوں میں کمی کردی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ جاری کردیا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اب پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہو کر 246 روپے 29 پیسے ہو گئی۔ حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔یکم جون سے یکم اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں