بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے: مریم نواز نے اور کیا کچھ کہہ دیا؟جانیں 0

بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے: مریم نواز نے اور کیا کچھ کہہ دیا؟جانیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے۔ بزرگوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے سبق ہیں۔ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔ بزرگوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں، تجربات اور قربانیاں دے کر ہمارا حال ممکن بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بزرگ لوگ پاکستان کا سرمایہ ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور ثقافت کا حصہ ہے، بزرگوں کی زندگی کے تجربات اور مشاہدات ہمارے لیے خزانے کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھیں، انہیں وہ سہولیات فراہم کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں۔انہیں وہ عزت اور مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں، جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے، وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت بزرگ شہریوں کے وقار، فلاح و بہبود اور آرام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز میں بہتری آرہی ہے، اولڈ ہومز میں مقیم بزرگ مرد و خواتین کو بھی حج کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں