گووندا فائرنگ سے زخمی 0

گووندا فائرنگ سے زخمی

بالی ووڈ اداکار گووندا اپنے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ اداکار کو غلطی سے لائسنس یافتہ ریوالور سے گولی لگی جو ان کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ممبئی پولیس کے مطابق گووندا کو آج صبح گھر میں ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد کچھ دیر کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔گووندا کے منیجر نے کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، حادثہ صبح 4:45 پر ہوا۔منیجر کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی فلائٹ شیڈول تھی اور میں ایئرپورٹ پہنچ چکا تھا کہ گووندا جی اپنے گھر سے ایئرپورٹ جانے والے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔منیجر کا کہنا ہے کہ ریوالور الماری میں رکھتے ہوئے گرا اور گولی چلی جس سے گووندا کی ٹانگ میں چوٹ آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا جو شیو سینا کے رہنما بھی ہیں، واقعے کے وقت اپنے جوہو کے گھر میں اکیلے تھے۔ ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کولکتہ میں تھیں۔پولیس کے مطابق سینئر اداکار نے واقعے کے حوالے سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی، واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر ان کے گھر کے قریب واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ دیر علاج کے بعد وہ واپس آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں