0

بھارتی شاعرہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، امریکی تنظیم کا ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی

غزہ میں بچوں کے قتل عام اور جنگی جرائم پر اسرائیل کی حمایت کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی شاعرہ جسنتھا کرکیتا نے امریکی تنظیم سے ایوارڈ حاصل کرنے سے معذرت کرلی ہے۔جسنتھا کرکیتا کو ایک ہندوستانی غیر سرکاری تنظیم نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ان کے بچوں کے شعری مجموعہ ‘جرہل’ کے لیے ‘روم ٹو ریڈ ینگ مصنف ایوارڈ 2024’ کے لیے اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔Jacinta Karketa نے غزہ جنگ میں شامل اسلحہ ساز کمپنیوں کے ساتھ USAID کے تعلقات کی بنیاد پر ایوارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اسے یو ایس ایڈ جیسی تنظیموں کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جو غزہ میں بچوں کے قتل عام کی ذمہ دار اسلحہ ساز کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں