رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا یا نہیں؟جانیے 0

رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا یا نہیں؟جانیے

لاہور ؛؛رواں سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کو ہو گا، پاکستان میں سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن رات 8 بجکر 43 منٹ پر شروع ہوگا اور مکمل سورج گرہن رات 9 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوگا۔گا جبکہ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔3 اکتوبر کی رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں