قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی پھر فٹنس ٹیسٹ میں فیل 0

قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی پھر فٹنس ٹیسٹ میں فیل

قومی کرکٹرز کے لیے فٹنس معمہ بن گئی، کرکٹ ٹیم کے 12 میں سے 8 کھلاڑیوں کا ایک بار پھر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا، آٹھوں کھلاڑی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، میر حمزہ، نعمان علی اور دیگر کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تاہم کوئی بھی کھلاڑی ٹیسٹ پاس نہ کرسکا۔دوسری بار فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑی 80 فیصد کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑی 2 کلومیٹر کی دوڑ کا فاصلہ 8 منٹ میں مکمل نہ کر سکے۔غور طلب ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ بھی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے باعث تاخیر کا شکار ہے، چیمپئنز کپ کا فائنل کھیلنے والے چار سے پانچ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے لیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں