پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست 0

پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیش نے اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔جواب میں قومی خواتین ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز ہی بنا سکی۔ہم اچھا کھیل کر ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کریں گے: نشیر سندھوپاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو سکاٹ لینڈ نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں