بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ کی دنیا کا ایک ایسا نام ہے جسے دنیا ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس کی وجہ سے جانتی ہے۔ویرات کوہلی اپنے کرکٹ کیرئیر کے آغاز سے ہی اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت فکر مند رہے ہیں، وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کوہلی اس وقت دنیا کے فٹ ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔کیا آپ یقین کریں گے کہ ویرات گائے یا بھینس کا دودھ نہیں پیتے، ہاں! ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کوہلی گائے، بکری یا بھینس کا دودھ نہیں بلکہ بادام کا دودھ پیتے ہیں۔یہ بات انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں کہی۔کوہلی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ بادام کے دودھ میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ یہ وزن برقرار رکھنے میں اچھا سمجھا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل نان ویجیٹیرین تھے۔ 2018 سے پہلے وہ کھانے میں سب کچھ کھاتے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے خود کو تبدیل کرنے اور فٹنس برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سبزیاں کھانے اور گوشت سے پرہیز کرنا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی اپنی روزمرہ کی خوراک میں 7 اشیاء کا استعمال کرتے ہیں جن میں 2 کپ کافی، دال، پالک، ہری سبزیاں اور ڈوسا شامل ہیں۔ وہ اپنی خوراک میں چینی اور گلوٹین والی غذائیں کبھی شامل نہیں کرتا۔
0