0

کینیڈا: فلمساز و مصنفہ روبینہ فیصل کی فلم ’بیوپاری‘ کا پریمیئر

پاکستانی نژاد کینیڈین فلمساز اور مصنفہ روبینہ فیصل کا کہنا ہے کہ آج کے فلم بین بہت سمجھدار ہیں، انہیں نئے اور اچھوتے موضوعات پسند ہیں، اس لیے ہمیں فلم بینوں کو کچھ نیا دکھانا ہوگا۔یہ بات روبینہ فیصل نے کینیڈین سینما میں اپنی فلم ’بیوپاری‘ کے پریمیئر کے موقع پر نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کینیڈا میں اردو فلم بنانے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی کہانیاں بہت دردناک اور سبق آموز ہیں۔فلم کی کاسٹ میں عمران بخاری، فرح بیگ، سلمان ارشد اور سونیا سیمی شامل ہیں۔اس موقع پر اداکاروں کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اردو فلمسازی کا آغاز نیک شگون ہے اور اس فلم میں کہانی اور کرداروں کے حوالے سے کئی نئے تجربات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں